: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت دینے کا اعلان سامنے آیا ہے، غیر ملکیوں کی معلومات میں اضافے کے لئے درست طریقے سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعہ اینیمیشن فلم تیار کی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیار کی جانے والی فلم اردو، انگلش اور فرانسیسی میں بنائی گئی ہے جس کے ذریعہ مناسک عمر کی ادائیگی کے درست اور مسنون طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ اینیمیشن فلم میں عمرہ زائر کی اپنے ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سفر پر روانہ ہونے سے لے کر مملکت پہنچنے اور عمرہ کی ادائیگی سے لے کر اپنے ملک
واپسی تک کے تمام مراحل کو واضح طور پر پیش کیاگیا ہے۔ تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فلاحی سوسائٹی کے مطابق عمرہ زائرین اور عازمین حج کی سہولت اور مناسک کی ادائیگی کے لئے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جارہی ہیں، تاکہ بزرگ افراد بھی مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ حج وعمرہ کے مناسک ادا کرسکیں۔ واضح رہے کہ مختلف ممالک سے آنے والے بعض عمرہ زائرین مناسک حج اور عمرے کی ادائیگی کے دوران معلومات نہ ہونے کے باعث غلطیاں کردیتے ہیں۔ جس کے باعث فلاحی سوسائٹی کے عہدیداروں نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعہ اینیمیشن وڈیو کا اہتمام کیا ہے جسے تین زبانوں میں تیار کیاگیاہے۔