: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/30اگسٹ(ایجنسی) جانے مانے سماجی کارکن انا ہزارے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر لوک پال اور لوک آیوکت کی تقرری کی سمت میں قدم نہیں اٹھانے اور کسانوں کے مسائل کو دور کرنے کے لیے سوامی ناتھن کمیٹی کی رپورٹ پر عمل نہیں کئے جانے کا مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے دہلی میں تحریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے انا ہزارے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں کہا کہ بدعنوانی سے پاک ہندوستان کا خواب دیکھتے ہوئے اگست 2011 میں رام لیلا میدان اور پورے ملک میں تاریخی تحریک ہوا تھا.
اس سلسلے میں وزیر اعظم کو تحریر کردہ ایک خط میں انہوں نے
بدعنوانی کے خلاف چلائی گئی اان کی سابقہ عوامی تحریک اور تحریک کے پیش نظر اس وقت کی حکومت کے ذریعہ بدعنوانی کے خلاف سخت قانون لائے جانے کے یقین دہانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی حکومت نے اور اس کے بعد آئی نئی حکومت نے اپنے دور اقتدارکے تین برس گزر جانے کے بعداس بارے میں کوئی اطمینان بخش اقدام نہیں کیا گیا ، اس وجہ سے انہیں مجبوری میں عوامی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔
خط میں مسٹر ہزارے نے لکھا ہے کہ بدعنوانی سے پاک ہندستان کا خواب دیکھتے ہوئے ملک کے عوام نے اگست 2011 میں دہلی کے رام لیلا امیدان پر اور پورے ملک میں تاریخی تحریک کی شروعات کی تھی۔