حیدرآباد 25ڈسمبر (یواین آئی)انجنی کمار آئی پی ایس نے آج ڈائرکٹر جنرل اے سی بی کے طورپرذمہ داری سنبھال لی۔
گذشتہ روز تلنگانہ حکومت نے آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کے احکام جاری کئے تھے جس
کے مطابق کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمارکا ڈائرکٹر جنرل اے سی بی کے طورپر تبادلہ کیاگیا تھااورآج انجنی کمارنے اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لی۔
اس موقع پران کے ماتحت عہدیداروں نے ان کو مبارکباد پیش کی۔