نئی دہلی، 20 فروری (ایجنسی) سپریم کورٹ نے ایرکسن کی جانب سے دائر توہین عدالت کے معاملہ میں ریلائنس کام کے صدر انل امبانی اور دیگر ڈائرکٹرز کو بدھ کو مجرم قرار دیا۔ جسٹس آر ایس نریمن اور جسٹس ونیت شرن کی بنچ نے ایرکسن کو ادا ئیگی کرنے کے احکامات پر عمل نہ کرنے
کا مجرم پایا۔
کورٹ نے آركام، ریلائنس ٹیلی کام اور ریلائنس انفرا ٹیل کو بھی عدالت کی توہین کا مجرم پایا اور تینوں پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔