نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے نوجوانوں سے پرامن تحریک چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ، اس لیے تحریک پرتشدد نہیں ہونی چاہیے اور حکومت کو بھی بے روزگار نوجوانوں سے بات کر کے مسئلہ کا حل نکالنا چاہئے کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سےملک کے نوجوان غصے میں ہیں۔ برسوں سے انہیں گمراہ کیا جا رہا ہے اور روزگار دینے کے نام پر ان کے فریب کیا جا رہا ہے
جس کی وجہ سے یہ نوجوان غصے میں ہیں ۔
انہوں نے نوجوانوں سے ریلوے املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہ پر امن تحریک چلانے پر زور دیا لیکن حکومت سے کہا کہ وہ ملک کے شہریوں کے احتجاج کرنے کے حق کو طاقت سے چھین نہیں سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ بہار میں جن لوگوں نے تشدد کیا ہے ، انہیں سرکارریلوے میں نوکری نہ دینے کی بات کر رہی ہے، جو غلط ہے۔ یہ نوجوانوں سے تحریک چلانے کا حق چھیننے کی کوشش ہے اور حکومت کو نوجوانوں کو دبانے کے بجائے احتجاج کر رہے نوجوانوں سے بات کرنی چاہئے ۔