حیدرآباد۔ 5اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کی وزیر بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے آنگن واڑی کو خصوصی شناخت فراہم کی اوران
کی خدمات کی توسیع کی گئی۔
انہوں نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے موقع پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ان کو آنگن واڑی ورکرس کو آنگن واڑی ٹیچرس کا درجہ دیاگیا۔