: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کڑپہ (آندھرا پردیش)، 11 مئی (ذرائع) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی والدہ وائی ایس وجئے اماں نے ہفتہ کو کڑپہ لوک سبھا حلقہ کے لوگوں سے اپنی بیٹی اور ریاستی کانگریس صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی کو ووٹ دینے کی اپیل کی، جو کڑپہ لوک سبھا سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ انتخابی مہم کے آخری دن
اپنی خاموشی توڑتے ہوئے، وجےاما نے کڑپہ کے ووٹروں سے اپنی بیٹی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا۔ شرمیلا کی والدہ نے ان تمام لوگوں سے اپیل کی کہ آنجہانی وائی ایس راج شیکھرا ریڈی کا احترام کرنے والے عوام ان کی بیٹی کے حق میں ووٹ ڈالیں اور انہیں کڑپہ حلقہ کی خدمت کا موقع دیں۔