امراوتی / حیدرآباد،12 فروری(ذرائع) آندھرا پردیش کے گورنر وی ہری چندن کی حال ہی میں حیدراباد میں ایک سرجری ہوئی ہے- سرجری کے بعد تلنگانہ کی گورنر ٹی سونداراجن نے ہری چندن سے ملاقات کی اور انکی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
آندھرا گورنر نے کہا، تلنگانہ کے گورنر ٹی سونداراجن سے مل کر خوشی ہوئی-