وجئے واڑہ، 27 مارچ (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے جمعرات کو کہا کہ آندھراپردیش حکومت کا نصب العین "عوام پہلے" ہے اور انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی
شکایات کا ازالہ کریں۔
مسٹر نائیڈو نے آج ایکس پر کہا، ہماری حکومت کا نعرہ عوام سب سے پہلے ہے۔
کلکٹرس کا نفرنس کے دوران، میں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی شکایات کو مؤثر طریقے سے دور کریں۔