حیدرآباد، 3 جنوری (ذرائع) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی جمعرات کو بی آر ایس کے صدر اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ چندر شیکھر
راؤ کی حالیہ کولہے کی سرجری تناظر میں جگن موہن ریڈی ملاقات کریں گے- جگن موہن ریڈی دوپہر میں حیدرآباد پہنچنے والے ہیں، جس کے بعد وہ نندی نگر میں چندر شیکھر راؤ کی رہائش گاہ جائیں گے جہاں سابق چیف منسٹر اپنی سرجری کے بعد صحت یاب ہورہے ہیں۔