امراوتی/یکم فروری(ایجنسی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو جمعہ کو پہلی بار ایک نئے گیٹ اپ میں نظر آئے، عام طور پر کریم کلر کی شرٹ اور پینٹ میں نظر آنے والے نائیڈو بلیک شرٹ پہن کر آندھراپردیش کی دارلحکومت امراوتی میں نظر آئے، آندھراپردیش کی اسمبلی
میں چندرابابو نائیڈو کے علاوہ انکے رکن اسمبلی بھی کالی شرٹ پہنے نظر آئے، نائیڈو نے ریاست کے ساتھ مرکز کے سوتیلے رویہ اور خصوصی درجہ دینے کا وعدی نہیں پورا کرنے کے مخالف میں کالے رنگ کی شرٹ پہنی-
تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ نائیڈو کالے رنگ کی شرٹ اور سفید پینٹ پہن کر اسمبلی پہنچے-