حیدرآباد23مئی(ایجنسی)جگن موہن ریڈی کی زیرقیادت وائی ایس آرکانگریس کو اے پی میں ووٹوں کی گنتی کے پہلے دورکے بعد 101اسمبلی حلقوں پر واضح سبقت حاصل ہوئی ہے جبکہ حکمران جماعت 17حلقوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے راونڈ کی گنتی کے بعد اے پی کے وزیراعلی این
چندرابابونائیڈو پیچھے چل رہے تھے تاہم دوسرے راونڈ کی گنتی کے آغاز کے بعد ان کو سبقت مل گئی۔
وائی ایس آرکانگریس کے امیدواروں کو رائل سیمااور ساحلی اے پی کے اضلاع میں واضح سبقت مل رہی ہے۔اداکار سے سیاستداں بنے پون کلیان کی جناسینا پارٹی پہلے راونڈ کے بعد دو اسمبلی حلقوں میں سبقت بنائے ہوئے ہے۔