وجئے واڑہ، 21 اپریل (یو این آئی) آندھرا پردیش کے اونگول میں وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کے قافلے میں شامل ہونے کے لیے بدھ کی رات تروملا جا رہے ایک خاندان کی کار کو زبردستی چھین لیا گیا۔
حکام
نے اس معاملے میں ایک اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر اور ایک ہوم گارڈ کو معطل کر دیا ہے۔
ویمولا سری نواس نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے پانچ کنبہ کے افراد کے ساتھ ونوکونڈہ سے ترومالا جا رہے تھے۔