: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 5 نومبر (یو این آئی) ایودھیا میں متنازعہ زمین کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے، اکھل بھارتیہ سنت کمیٹی، (راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے صاف کر دیا ہے کہ فیصلہ چاہے جو ہو، وہ اسے ہندو مسلمان کا فرقہ وارانہ رنگ نہیں لینے دیں گے اور نہ ہی کاشی یا متھرا کا مسئلہ اچھالنے کی کوشش کریں گے ملک میں سادھو سنتوں کی اہم تنظیم اکھل بھارتیہ سنت کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری دنڈي سوامی جيتندرانند سرسوتی نے ملک کے تمام سنتوں کو ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ تمام سنت اس
موضوع کو شکست و فتح سے دور رکھ کر قومی اتحاد اور سالمیت برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔ ان کی گفتگو اور تقریر معاشرے میں اشتعال پیدا نہ کریں۔ کسی کو چھڑانے کا کام نہ ہو انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے یا بعد میں سنتوں کی رائے صحافیوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے تک پہنچے گی۔ سب سے درخواست ہے کہ اگر کسی کو خوشی کا اظہار کرنا بھی ہو تو وہ اپنے گھر میں ذاتی پوجا پاٹھ، بھجن کیرتن کرکے مسرور ہوں۔ کسی بھی قسم کی رائے کا اظہار کرنے کی بجائے اپنے بھکتوں اور ساتھیوں کو معاشرے میں امن برقرار رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔