نئی دہلی/24اپریل(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے anakapalli انکا پلی میں پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوچکی ہے، انکاپلی کو ٹی ڈی پی کا گڑھ مانا جات ہے- 2011 کے مردم شماری کے مطابق انکاپلی کی کل آبادی 86,612 ہے- یہ لوک سبھا سیٹ ویزاگ اسٹیل پلانٹ ے نزدیک ہے، اس سیٹ میں بہت حد تک شہری حلقے ہیں- انکا پلی کے حلقے کو اسٹیل
انڈسٹری کے طور پر جانا جاتا ہے-
انکاپلی لوک سبھا سیٹ کے اندر سات اسمبلی سیٹیں ہیں، 2014 میں مقابلہ ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے درمیان کڑی ٹکر دیکھنے کو ملی تھی، لیکن بازی ٹی ڈی پی کے ہاتھ لگی تھی، ٹی ڈی پی کی طرف سے سرینواس راؤ نے 47,932 ووٹ سے جیت حاصل کی تھی، اس بار پارٹی نے راؤ کا ٹکٹ کاٹ کر آداری آنند کو میدان میں اتارا ہے-