نئی دہلی،14مئی(یواین آئی)دارالحکومت کے روہنی جیل کے ایک قیدی کے کورونا افیکشن سے متاثر پائے جانے کے بعد تقریباً 20 قیدیوں اور جیل کے پانچ ملازمین کو قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے۔
جیل کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ
آنتوں سے متعلق بیماری کی وجہ سے قیدی کو 10 مئی کو دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 11 مئی کو اس کا آپریشن ہوا تھا۔
آپریشن والے دن ہی اس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ کیا گیاتھا اور رپورٹ بدھ کو آئی ہے جس میں وہ متاثر پایا گیا ہے۔