: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں، 11 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ کے کھورا پوسٹ کے نزدیک بین الا قوامی سرحد پر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پیر اور منگل کی درمیانی شب در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
گیا حکام نے بتایا کہ ضلع سانبہ کے کھوار پوسٹ پر بی ایس ایف نے پیر اور منگل کی درمیانی شب بی ایس ایف جوانوں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی انہوں نے کہا کہ یہ نقل و حمل دیکھنے کے ساتھ ہی جوانوں نے ان کی طرف گولیاں چلا کر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔