واشنگٹن،2 جون (یواین آئی)امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی موت کا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل قرار دیا گیاہےمقتول کو حراست اور تشدد کے دوران دل کا دورہ بھی پڑا تھا سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جارج فلائیڈ کو دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ جبکہ رپورٹ میں گردن سختی سے دبانے کی تصدیق بھی ہوگئی
ہے۔مقتول کو پہلے سے دل کی بیماری تھی۔
قبل ازیں جارج فلائیڈ کے اہل خانہ کی جانب سے کرائے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بھی موت کی وجہ گردن اور کمر کو دبانا قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے کئی شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔