: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 12 دسمبر (یواین آئی) شیوسینا کی رکن پرینکا چترویدی نے بیرون ملک رہنے والے خالصتان دہشت گردوں کی طرف سے دی جارہی دھمکیوں کے بارے میں سخت پیغام دینے کی اپیل کرتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ امریکہ بھی اس معاملے میں ہندوستان کو ہدایت دے رہا ہے۔
محترمه چترویدی نے ایوان کی کارروائی کے آغاز پر چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملات کے دوران یہ مدا اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے خاص طور پر ایوان بالا سے اس معاملے میں سخت پیغام دینے کی ضرورت
ہے۔ اسی معاملے میں کناڈا کے ساتھ بھی حال ہی میں ہندوستان کے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔
اس پر چیئر مین نے کہا کہ تمام جماعتوں کے قائد ایوان بیٹھ کر اس معاملے پر غور کریں گے کیونکہ یہ ایک سنگین مدا ہے۔ قبل ازیں ایوان کی کارروائی کے آغاز پر نیشنلسٹ کا نگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔ چیئر مین نے ایوان کو ان دونوں رہنماؤں کی سالگرہ کے بارے میں آگاہ کیا اور ایوان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔