the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
علی گڑھ(ایجنسی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء و بی جے پی لیڈران کے درمیان ہوئے تصادم کے بعد داپنے مطالبات کو لیکر دھرنے پر بیٹھے طلباء کا ساتویں روز بھی دھرنا جاری ہے جہاں سیاسی جماعتوں سمیت سابق طلباء کے وفود کے آنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں مقرین اپنے اپنے طریقہ سے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے دھرنے کو جائز ٹھہرانے کا کام کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب بر سر اقتداربھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران بھی طلباء کے خلاف کاروائی کئے جانے کے لئے متعدد وزراء و افسران پر دباؤ بنائے ہیں۔

ضلع و پولس انتطامیہ بھی اپنی کوششوں سے حاات پر نظر بنائے رکھنے کے علاوہ جانچ کے بعد کاروائی کئے جانے کی مہم میں لگا ہوا ہے۔

واضح ہو کہ گذشتہ کئی روز قبل مسلم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی تمام مسلم تنظیموں کے اعلیٰ عہدے داران کی ایک سیمینار میں ایم آئی ایم کے صدر و ممبر پارلیامنٹ اسد الدین اویسی کی شمولیت کی مخالفت کر رہے



بی جے پی کارکنان کی کارگذاری کی کوریج کرنے کے نام پر ایک پرائیویٹ چینل کی اینکر نے بغیر اجازت مسلم یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہوکر اس وقت سنسنی پھیلا دی جب اس نے لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران مسلم یونیورسٹی کو دہشت گردی کا اڈہ بتاتے ہوئے اپنا بیان جاری رکھا حالانکہ اس درمیان طلباء کے وہاں پہنچنے سے قبل ہی سیکیورٹی افسران نے اس لائیو کوریج کو روکنے کی پر زور کوشش کی لیکن ٹی وی رپورٹر اس کے باوجود اپنا کوریج اسی طرح جاری رکھا یہاں تک کہ کیمپس میں طلباء کی بھیڑ جمع ہو گئی اور ٹی وی رپورٹر کو وہاں سے جانا پڑا اسی دوران بے جے پی کے لیڈر مکیش لودھی اور ان کے ہمراہ ایل ایل ایم کے طالب علم اجے سنگھ بھی وہاں پہنچ گئے ٹی وی پورٹر کی حمایت میں وہ طلباء سے الجھ گئے جہاں دونوں گروہوں کے درمیان بحث کے بعد معاملہ مارپیٹ تک جا پہنچا ۔اجے سنگھ کی دادا ٹھاکر دلویر سنگھ موجودہ حکومت میں ممبر اسمبلی ہیں ۔اس اثر رسوخ کے سبب اجے سنگھ و مکیش لودھی کی تحریر پر طلباء کے خلاف ملک سے غداری تک کے الزامات عائد کرتے ہوئے پولس نے رپورٹ درج کر لی لیکن طلباء کی تحریر پر کسی کے بھی خلاف کوئی رپورٹ نہ لئے جانے سے ناراض طلباء یونین مسلم یونیورسٹی طلباء کے ساتھ ساتھ روز سے دھرنے پر ہے ۔جہاں اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن دہلی کے عہدے داران نے طلباء سے دھرنے پر جاکر ملاقات کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.