ہوا میں طیارہ کا توازن بگڑنے سے کھڑکی کا گلاس نکل گیا، تین مسافر زخمی
امرتسر/24اپریل(ایجنسی)شری گرو داش انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی کے لیے اڑی فلائٹ نمبر AI-461 دہلی ہوائی اڈے سے پہلے طوفان میں پھنس
گئی، ہوا میں توازن بگڑنے سے جہاز بری طرح ڈگمگانے لگا، واقع 19 اپریل کا ہے، حادثے میں سیٹ نمبر 18اے، کے پاس کی کھڑکی کا پینل ٹوٹ کر گر گیا، جس سے ایک خاتون مسافر زخمی ہوگئی، وہیں دو دیگر مسافر بھی معمولی طور پر چوٹ آئی.