نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) قومی انسانی حقوق کی کمیشن نے غیر سرکاری تظیم (ین جی او) ایمنسٹی انٹرنیشنل کے معاملے میں نوٹس جاری کرکے وزارت داخلہ سے کہا کہ وہ چھ ہفتے میں جواب دے۔
کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ کے سکریٹری سے نوٹس جاری کرکے کہا کہ وہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر تبصرہ کریں۔ میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کمیشن نے کہا ہے کہ بینک کھاتوں کو فریز کیے جانے سے ملک میں ایمنسٹی
انٹرنیشل کا کام کاج ٹھپ پڑ گیا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ اسے یہ قدم اٹھانے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔
کمیشن نے کہا کہ اس نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل ایک اہم ادارہ ہے جو پوری دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرتا ہے۔ اس تنظیم کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات سنگین ہیں اور حکومت نے مضبوطی سے ان کا جواب دیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کے لیے بہتر ماحول کے حق میں معاملے کا تجزیہ کیا جانا ضروری ہے۔