نئی دہلی،27 اگست (یواین آئی) آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ (ایمس) میں پچھلے دنوں داخل ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت میں بہتری آرہی ہے ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ مسٹر شاہ کی صحت اب پہلے سے ٹھیک ہے اور اس میں رفتہ رفتہ بہتری ہورہی ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مسٹر شاہ کی صحت میں اسی رفتار سے بہتری ہوتی رہی
تو انہیں اسپتال سے جلد ہی چھٹی دے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ دو اگست کو کورونا جانچ رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد مسٹر شاہ کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،جہاں سے انہیں 14 اگست کو چھٹی ملی تھی۔کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہونے کے بعد ہوئی صحت سے متعلق دقت کی وجہ سے انہیں 17 اگست کی رات کو پھر سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔