نئی دہلی، 14 ستمبر (ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ اور بی جے پی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جگت پرساد نڈا نے ہفتہ کو آل انڈیا انسٹی یوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے ’سروس ہفتہ‘ مہم کا آغاز کیا ۔
بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ 17 ستمبر کے موقع پر ’سیوا سپتاہ‘ منا رہی ہے۔ مسٹر شاہ اور مسٹر نڈا صبح آٹھ بجے ایمس پہنچے
اور سروس ہفتے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر دونوں نے ایمس کے وارڈوں میں پہنچ کر وہاں داخل مریضوں کی خیرخیریت پوچھی۔
مسٹر شاہ نے کہا’’ہمارے وزیر اعظم نے پوری زندگی قوم کی خدمت اور غریبوں کے لئے وقف کر دی تو یہ مناسب وقت ہے کہ ہم ان کی پیدائش دن ہفتہ کو ’ سیوا سپتاہ‘ کی حیثیت سے منائیں۔ ملک بھر میں بی جے پی کارکنان اس کا آغاز کریں گے‘‘۔
مسٹر مودی 17 ستمبر کو 69 سال کے ہو جائیں گے۔