نئی، دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر اور اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کو سابق وزیراعظم بھارت رتن لال بہادر شاستری کی برسی پر انہیں سلام کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک طرف اپنی سادگی سے سیاست میں نئے معیارات وضع کئے تو دوسری جانب اپنی مضبوط سیاست سے ملک کو مشکلات حالات میں متحد کرکے جوانوں اور کسانوں میں بے مثال توانائی پیدا کی۔
آنجہانی شاستری ملک کے دوسرے وزیراعظم تھے اور ان کی آج 55 ویں برسی ہے۔
مسٹر شاہ نے آنجہانی شاسٹری کو سلام کرتے ہوئے کہا ’’بھارت رتن لال بہادر شاستری جی نے ایک جانب اپنی سادگی سے سیاست میں نئے معیار وضع تو دوسری جانب
اپنی مضبوط قیادت سے ملک کو مشکل حالات میں متحد کرکے جوانوں اور کسانوں میں بے مثال توانائی پیدا کی۔ حب الوطنی کے ایسی منفرد علامت کو سلام‘‘۔
مسٹر جاؤڈیکر نے آنجہانی شاستری کی برسی پر انہیں سلام کرتے ہوئے کہا ’’سابق وزیراعظم بھارت رتن لال بہادر شاستری جی کو ان کی برسی پر دلی خراج عقیدت‘‘۔
مسٹر نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’جے جوان جے کسان‘‘ کا نعرہ دینے والے لال بہادر شاستری جی کو ان کی برسی پر سلام۔
لال بہادر شاستری ملک کے دوسرے وزیراعظم تھے۔ وہ 9 جون 1946 سے 11 جنوری 1966 اپنے انتقال تک تقریباً 18 ماہ وزیراعظم رہے۔ انہوں نے کاشی ودیا پیٹھی سے شاستری کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا انتقال 11 جنوری 1966 کو تاشقند، ازبیکستان میں ہوا تھا۔