نئی دہلی ، 24 اگست (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکو ہمیشہ تبدیلی لانے والے کے طور پر اوران کی حب والوطنی کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
شاہ نے ارون
جیٹلی کو یہ کہتے ہوئے یاد دکیا’’ارون جیٹلی مختلف صلاحیتوں کے دھنی ، بہترین مقرر اور شاندار انسان تھے۔ وہ دوستوں کے دوست تھے، ان کی طرح ہندوستانی سیاست میں کوئی دوسرا نہیں ہے۔ انہیں اپنی وسیع وراثت ، تبدیلیٔ نظریات اور حب الوطنی کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ‘‘