نئی دہلی،10 ڈسمبر (ذرائع) مرکزی وزیر امیت شاہ نے مغربی بنگال میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے کی جانچ کا حکم دیا ہے- انہوں نے گورنر سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کے حالات کے بارے میں رپورٹ دینے کو کہا ہے-
معاملے کو لیکر بی جے پی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے بعد وزیر داخلہ نے 12 گھنٹے کے اندر بنگال انتظامیہ سے دو رپورٹ طلب کی ہے- اس سے پہلے، مغربی بنگال میں بی جے پی صدر نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے کے معاملے میں امیت شاہ نے کہا تھا، بنگال حکومت کو اس تشدد کے لیے عوام کو جواب دینا ہوگا، انہوں نے جمعرات کو ٹیوٹ میں لکھا، آج بنگال میں بی جے پی کے قومی صدر نڈا کے اوپر ہوا حملہ بہت قابل
مذمت ہے-