حیدرآباد/4ستمبر(ایجنسی) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات جلدی ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان، اگلے ہفتے بی جے پی، صدر امت شاہ کا جلسہ عام کے ساتھ پارٹی ریاست میں انتخابی بگل پھونک سکتی ہے. بی جے پی کے ریاستی یونٹ کے سربراہ
کے لکشمن نے کہا کہ شاہ 12 یا 15 ستمبر کو جسلہ عام کو خطاب کرئیں گے.
گذشتہ اتوار کو شاہ سے ملاقات کرنے والے لکشمن نے کہا کہ 9-8 ستمبر کو دہلی میں بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں بھی تلنگانہ انتخابات پر بحث کی جائے گی.