: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،6جولائی(ایجنسی)پارٹی کے قومی سطح پر رکنیت سازی پروگرام کے حصہ کے طورپر مرکزی وزیرداخلہ و بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے یہاں شمس آباد کے قریب کنونشن ہال میں اس مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے ضلع رنگاریڈی کے مامڈی پلی گاوں کے قبائلی تانڈہ کی رہنے والی قبائلی خاتون سونی نائیک کو رکنیت سازی کا پہلا کارڈ حوالے کیا۔رکنیت سازی کے پروگرام میں بی جے پی کے بیشتر لیڈران بشمول ریاستی بی جے پی کے صدر کے لکشمن نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں مسٹرشاہ نے ریاست
کی سیاسی صورتحال پر پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔آئندہ تین دنوں کے دوران بی جے پی کے ریاستی لیڈران 33اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہونے کی درخواست کریں گے۔پارٹی نے 12لاکھ افراد کو رکنیت دینے کا نشانہ رکھا ہے۔پارٹی،دلتوں،خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کو پارٹی کی طرف راغب کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔