the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیگاسس جاسوسی معاملہ ، کسانوں کے احتجاج سمیت مختلف امور پر حزب اختلاف کے جارحانہ موقف کی وجہ سے لوک سبھا میں تعطل پر حکومت سے تبادلہ خیال کیا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل رکاوٹ اور قانون سازی کے کارروائی میں خلل ڈالنے پر تشویش کا



اظہار کیا گیا۔
19 جولائی کو شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پانچویں دن ایوان کی کارروائی آج بھی آسانی سے نہیں چل سکی۔ پیگاسس جاسوسی کیس ، زرعی قوانین اور مہنگائی کو لے کر راجیہ سبھا میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کے مابین تنازعہ پیر کے روز بھی جاری رہا اور پانچ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد ایوان کو چھٹی بار ملتوی کردیا گیا۔ دوسری طرف لوک سبھا میں اپوزیشن ممبروں کی شدید ہنگامے کے سبب ایوان کی کارروائی تین دن ملتوی ہونے کے بعد پیر کو بھی ملتوی کردی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.