the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 11 جنوری (یواین آئی) وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کوئلہ کان کنی کے شعبے میں شفافیت کو فروغ دینے کے لئے ملک کے پہلے تجارتی کوئلے کی کان کنی کی نیلامی کے کامیاب بولی دہندگان کے ساتھ ساتھ 'سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم ویب پورٹل' کا بھی افتتاح کیا گیا۔
مسٹر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ایک طویل عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ کوئلے کے شعبے میں عدم استحکام کو دور کیا جائے اور اس میں شفافیت آئے، جو کامیابی کے ساتھ ان کی حکومت میں پوری ہوچکی ہے۔
انہوں نے اس کے لئے وزیر اعظم



نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوئلے کے شعبے نے ان کی قیادت میں ایک خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واحد ونڈو تجارتی کوئلے کی کان کنی کی نیلامی کے عمل کے ساتھ اب چھوٹی اور درمیانے صنعتوں کو بھی کوئلہ آسانی سے مل جائے گا۔ اس سے نہ صرف کوئلے کے شعبے میں شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ کاروبار کو بھی فروغ ملے گا اور اس سے کوئلے کے شعبے کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 2022 تک 50 کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے میں بہت اہم کردار ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.