کلکتہ ، 21دسمبر (یواین آئی)بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ پر جھوٹ بولنے کا الزام عاید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ سیاسی مفادات کی خاطر امیت شاہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں
۔
امیت شاہ نے کل پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ مغربی بنگا ل میں گزشتہ دس سالوں میں کوئی صنعت نہیں لگی ہے اور نہ ہی کوئی نئی نوکری پیدا ہوئی ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’بی جے پی سیاست کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔