the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی کی تمام سیاسی پارٹیوں سے آج اپیل کی کہ وہ سیاست سے بالاتر ہوکر اور آپس میں متحد ہوکر کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کریں اور دارالحکومت کے عوام کے مفاد میں کام کریں۔

مسٹر امیت شاہ نے آج یہاں دہلی کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ کل جماعتی میٹنگ میں کہا کہ “ہم سب کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں اس عالمی وبا کے خلاف مل کر لڑنا ہے۔ تمام جماعتوں کی یکجہتی سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور دہلی کی صورتحال جلد ہی معمول پر آجائے گی۔



میں تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان کے کارکن دہلی کے عوام کے لئے مرکزی حکومت کے فیصلوں پر آخری سطح تک عملدرآمد کو یقینی بنائیں"۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سب کو نئے اقدامات کرکے دہلی میں کورونا کی ٹیسٹنگ بڑھانی ہوگي۔
وزیر داخلہ نے پرزور لہجے میں کہا کہ اس وقت سیاست بازی کو فراموش کرکے تمام جماعتوں کو دہلی کے عوام کے مفاد کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ تمام پارٹیوں کی یکجہتی سے لوگوں کا اعتماد بڑھے گا اور کورونا وائرس کے خلاف اس لڑائی کو اور بھی تقویت ملے گی اور جلد ہی دہلی میں صورتحال معمول پر آجائے گی
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.