گريابند، 10 نومبر (ایجنسی) بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے آج کانگریس صدر راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 55 برسوں تک ملک کی ترقی نہیں ہوئي اور اب گزشتہ پندرہ برسوں سے بی جے پی حکومت نے چھتیس گڑھ کو ترقی کی اونچائیوں پر لے گئی ہے، تو مسٹر گاندھی جواب مانگ رہے ہیں، انہیں جواب مانگنے کا کوئي حق نہیں ہے۔
مسٹر امت شاہ نے یہاں پارٹی کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت میں چھتیس گڑھ ترقی کی دوڑ میں انتہائی پیچھے تھا،
کانگریس نے تو اسے بيمارو ریاست بنا دیا تھا۔ جب سے ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنی ہے، اسے بيمارو ریاست سے ترقی یافتہ ریاست کے زمرے میں لا کھڑا کیا ہے۔ انهوں نے کہا کہ اب چوتھی بار بی جے پی کی حکومت بننے پر اسے خوشحال ریاست بنایا جائے گا۔
مسٹر امت شاہ نے کانگریس کی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے کبھی ترقی کا کام نہیں کیا۔ غریبوں کے ترقیاتی کام کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے 100 سے زائد فلاحی منصوبے نافذ کئے۔ عوام کو گھر، گیس اور ٹوائلٹ بی جے پی کی حکومت نے دیا ہے۔