سری نگر ، 19 مارچ (یو این آئی) سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے تحت تعمیر ہونے والا امیرا کدل فٹ برج تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے یہ سری نگر کے ان سات مشہور قدیم ترین پلوں میں سے ایک ہے جو امتداد زمانہ کے ساتھ نا قابل آمد ورفت بن گیا تھا بلکہ اس کے فقط نشان باقی ہی
رہ گئے تھے اعلیٰ معیار کی خالص دیودار لکڑی سے تعمیر ہونے والا یہ پل اب نہ صرف لوگوں کے لئے آرام و آسائش کا ذریعہ بنے گا بلکہ یہ سیاحوں کے لئے باعث کشش ہوگا۔
اپنی نوعیت کے اس منفرد برج کی تعمیر کے لئے رفیع ثاقب آرکیٹکٹس اور البرج کنسلٹ کنسلٹنسی کام کر رہے ہیں۔