the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے حکومت سے کسانوں کی بات ماننے اور کسان تحریک کو جلد ختم کرنے کے لئے ضروری قدم اتھانے کی مانگ کرتے ہوئے شہید ہوئے کسانوں کے گھر کے ایک ایک فرد کو نوکری اور 50۔50 لاکھ روپے دینے کی مانگ کی ہے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے کے شرما نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو ختم کرکے کسان تحریک کو ختم کردینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان ہڈیوں تک اترجانے والی سردی میں تحریک چلا رہے ہیں اور دھرنا دے رہے ہیں، جس سے ان کی حالت بہت خراب ہورہی ہے اس لئے حکومت کو ان کی مانگیں پر فوری طور پر غور کرنا چاہیئے۔
انہوں نے تحریک کے دوران جان گنوانے والے



کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے دوران جو کسان شہید ہوئے ہیں ان کے گھر والوں کو 50، 50 لاکھ روپے کی مدد دینے کے داتھ متاثرہ کنبے کے ایک فرد کو نوکری دی جانی چاہیے۔ کسان پورے ڈسپلن کے ساتھ تحریک چلا رہے ہیں اور عدم تشدد کے طریقے سے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ رہے ہیں، اس لئے ان کی مانگوں پر غور کیا جانا چاہیے۔
این سی پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ یہ تحریک پوری طرح سے کسانوں کی تحریک ہے اور اسے سیاست کا نام نہیں دیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں حکومت اپوزیشن پر جو الزام لگا رہی ہے وہ بے بنیاد اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکومت کو کم از کم امدادی قیمت کوآئینی تحفظ دیتے ہوئے کسان تحریک کو فوری طور پر ختم کرانا چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.