امیٹھی:28 اگست(ایجنسی) مرکزی وزیر خواتین واطفال فلاح وبہبود اسمرتی ایرانی نے بدھ کو دعوی کیا کہ ترقی کے معاملے ہر پچھڑا ان کا پارلیمانی حلقہ امیٹھی کی ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور اب اس کی چوطرفہ ترقی کا آغاز ہوگیا ہے۔
محترمہ ایرانی نے کہا کہ امیٹھی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور ریاست کی یوگی آدتیہ
ناتھ حکومت کا بھی تمام پروجکٹوں میں بھر پور تعاون مل رہا ہے۔
امیٹھی کے گوری گنج کے درپیپور علاقے میں پہلے نند گھر اور بچوں کے لئے ایک کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ امیٹھی عوام نے دیگر پارٹیوں کے مقابلے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا ہےانہوں نے امیٹھی کی ترقی میں یوگی حکومت کے تعاون پر اس کا شکریہ ادا کیا۔