واشنگٹن، 3 جنوری (رائٹر) امریکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے معاملہ پر پاکستان کے اوپر دباؤ بنانے کے لئے اس کے خلاف مزید کارروائی کا جلد ہی اعلان کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان ساره سینڈرز نے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا، "ہمارا مقصد ہے
کہ دہشت گردی کو روکنے کے لئے وہ (پاکستان) اور زیادہ کر سکتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں ایسا کرنا چاہئے۔
" انہوں نے کہا ، "مخصوص کارروائیوں کے تناظر میں، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کچھ اور تفصیلات دیکھنے کو ملیں گے‘‘۔