سیول،11اکتوبر(رائٹر)شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگراموں کے مسئلہ پر جاری کشیدگی کے درمیان کل رات امریکہ کے جنگی طیاروں نے کوریائی جزائر پر پروازیں کی۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ امریکہ
کے گوام ہوائی ٹریک سے بی -1بی دو جنگی طیاروں کے پرواز کرنے کے دوران جنوبی کوریا کی فوج کے دو ایف-15 جنگی طیارے بھی ساتھ تھے۔
دوسری جانب امریکہ کی فوج نے ایک الگ بیان جاری کر کے کہا کہ امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں کے ساتھ مشترکہ طور سے مشق کیا۔