بیجنگ، 24 اگست (رائٹر) چین نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے کردار کو دیکھتے ہوئے امریکہ کو اس کی حفاظت سے متعلق فکرمندیوں کے بارے میں سوچنا چاہئے۔
چین کے اعلی سفارتکار یانگ جئیچی نے امریکہ کے خارجہ سکریٹری ریک ٹیلرسن سے فون پر یہ درخواست
کی۔
خیال رہے کہ پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستانی سرزمین کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناگاہ کے طور پر استعمال کئے جانے کے معاملے میں امریکہ اب زیادہ دن خاموش نہیں بیٹھے گا اور پاکستان کو اس معاملے میں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔