اقوام متحدہ، 14 اپریل (رائٹر) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ کا اندازہ ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کی فوج نے سات سال کی جنگ کے دوران کم از کم 50 بار کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے ۔
مسز ہیلی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا’’امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ابھی
تک شام پر ممکنہ کارروائی کا فیصلہ نہیں لیا ہے لیکن امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی شام کے خلاف کارروائی سبھی ساتھیوں کی مزاحمت رضامندی کے اصول پر ہو گی‘‘۔
انہوں نے کہا’’اگر ہم نے اسد حکومت کو کیمیائی حملوں کی عام اجازت دے دی تو یہ تمام ممالک اور تمام لوگوں کے لئے خطرناک ہو گا‘‘۔