واشنگٹن، 19 اپریل (رائٹر) امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ شام کی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جگہ کی تفتیش کرانے میں تاخیر کر رہا ہے۔
مسٹر میٹس نے قطر کے وزیر دفاع سے ملاقات سے پہلے کل
کہا کہ ہم اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ کس طرح سے تفتیشی ٹیم کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں تاخیر کروایا جا رہا ہے۔
ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس سے پہلے اس نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کس طرح سے کیا تھا۔