واشنگٹن، 12 مئی (رائٹر) امریکہ اور جنوبی کوریا نے جوہری ترک اسلحہ کے معاملہ پرشمالی کوریا کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی پر زور دیا ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو مکمل ایٹمی ترک اسلحہ کے لئے 'سخت تفتیش' کی ضرورت ہو گی، جبکہ جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ کیونگ کی وها نے کہا کہ شمال کوریا کے خلاف لگائی گئی پابندی 12 جون کو
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمال کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس سے پہلے نہیں ہٹائے جائیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے کل یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ہم بہت واضح ہیں کہ جب تک ہمیں شمال کوریا کی طرف سےجوہری ترک اسلحہ کو لے کر بامعنی کارروائی کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیتا تب تک اس پر پابندی جاری رہیں گی‘‘۔
رائٹر،اظ