انقرہ، 15 جون (یو این آئی) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ امریکہ بھی اسرائیل کے بڑھتے ہوئے استکبار سے پریشان ہے ، اگرچہ امریکی انتظامیہ اس بے چینی کا کھل کر اظہار نہیں کرتی، لیکن امریکی یونیورسٹیوں، سڑکوں، طلباء اور پروفیسروں سے اٹھنے والی آوازیں ظاہر کرتی ہیں کہ وہاں ایک خاص تبدیلی شروع ہو چکی ہے۔
صدر ایردوان نے اٹلی اور اسپین کے
دوروں سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے ان کے سوالات کے جواب دیئے۔ غزہ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جنگ بندی کے فیصلے پر عمل درآمد کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر مبنی ایک سوال کے جواب میں ایردوان نے کہا: اگر آپ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر توجہ دیں تو امریکہ ہمیشہ سے چوراہا رہا ہے۔