نیویارک / سیول، 26 ستمبر (رائٹر) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ نے جنگ کا اعلان کیا ہے اوروہ دفاع میں جوابی کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے۔
شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر
جنگ کے اعلان کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفاع کے لئے جوابی کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ایسے امریکی بمبار وں کو اپنےعلاقے میں نہ ہونے کے باوجود مار کرگراسکتا ہے۔