منعا، 17 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے مبینہ طور پر یمن کے دارالحکومت صنعا پر کئی فضائی حملے کیے جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کے میڈیا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ حوثیوں
کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا پر 12 سے زائد فضائی حملے کیے گئے ، جن کا الزام امریکا پر عائد کیا گیا ہے۔
حوثیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق امریکہ کی جانب سے فضائی حملوں میں دارالحکومت کے علاقے السبین میں واقع الحفا علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔