کابل، 9 فروری (رائٹر) امریکی فوج نے افغانستان میں چین مخالف دہشت گردوں کے خلاف حملے کئے ہیں۔
افغانستان میں ناٹو کے زیر قیادت مشن نے ایک بیان جاری کر کے کل کہا ہے کہ شمالی افغانستان کے بدخشاں صوبے
میں حملے کیے گئے جس میں طالبان کے تربیتی کیمپوں کو منہدم کیا گیا۔
ان دہشت گردوں کی طرف سے افغانستان کے علاوہ چین کے سرحدی علاقے اور تاجکستان میں مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کو تعاون دیا جاتا ہے۔