ٹوکیو،5نومبر (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف اپنے موقف کو مزید سخت کرتے ہوئے آج کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کسی بھی صورتحال میں اپنی آزادی کی حفاظت کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
اپنے 12روزہ ایشیائی دورہ کی شروعات میں آج یہاں
پہنچے مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ کسی طرح کی تانا شاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی کو بھی امریکہ کوکم نہیں سمجھنا چاہئے۔
جاپان دورہ کے دوران مسٹر ٹرمپ وزیراعظم شنجو آبے سے ملاقات کرکے شمالی کوریا کے میزائل اور نیوکلیائی تجربات پر بات چیت کریں گے۔