حیدرآباد 5مئی (یواین آئی)امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ مولانا محمدخان نے اپنے صحافتی بیان میں حکومت ہنداوردہلی پولیس سے اپیل کی کہ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام کے خلاف دائرکئے گئے معاملہ کو واپس لیا جائے۔
امیر حلقہ نے ڈاکٹر ظفرالاسلام کے خلاف سنگین معاملات درج کئے جانے پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ظفرالاسلام خان نہ صرف دہلی
اقلیتی کمیشن کے چیرمین ہیں بلکہ ملکی قوانین کا احترام اور اس پر عمل کرنے والے ایک سچے ہندوستانی شہری ہیں۔
مولانا حامدمحمدخان نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کی سوشل میڈیا پرتبصرہ کو غلط رنگ دیا جارہا ہے اورایسا محسوس ہوتا ہے کہ میڈیا کی یکطرفہ رپورٹنگ کوجواز بناکردہلی پولیس نے اس طرح کی کاروائی کی ہے جبکہ ڈاکٹرظفرالاسلام خان کا ٹویٹ اورفیس بک میسیج کوبغاوت سے تعبیر نہیں کیاجاسکتا۔