: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لندن/30اپریل(ایجنسی) برطانوی وزیرداخلہ امبر رڈ amber-rudd نے تارکین وطن کی ملک بدری کے معاملے پر شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امبر رڈ نے تارکین وطن کی ملک بدری کے معاملے پر شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا، امبر رڈ کے استعفے کی حکومت
کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے نے ان کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا ہے۔
پچھلے کچھ عرصے سے تارکین وطن کے معاملے پر امبر رڈ کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور برطانوی وزیر بھی اس معاملے پر وضاحتیں دے رہے تھے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے بھی بار بار تارکین وطن کی ملک بدری اسکینڈل پر ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔